• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فدائی حملے کے بعد مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ پر پابندی عائد

جمعہ 14-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7839
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مسجد اقصیٰ میں آج جمعہ کے روز صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینیوں کی شہادت کے بعد قبلہ اوّل میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے حکم پر مسجد اقصیٰ کو تمام اطراف سے سیل کردیا گیا ہے اور مسجد میں موجود تمام نمازیوں کو باہر نکالنے کے بعد کسی بھی شہری کوقبلہ اوّل کی طرف جانے سے سختی سے روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس چیف اور دیگر حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی براہ راست ہدایت کے بعد مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ادھر اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری کا کہنا ہے کہ بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ میں آج جمعہ کو علی الصباح ہونے والے فدائیی حملے کے بعد صورت حال کو کنٹرول کرلیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج کے یہورام ھیلیفی بریگیڈ کے سیکڑوں اہلکار مسجد کے داخلی دروازوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔ مسجد میں موجود تمام نمازیوں کو باہر نکال دیا گیا ہے۔ فوج اور پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ادھر بیت المقدس میں سماجی کارکنوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کی طرف کوچ کریں اور قبلہ اوّل کے قریب تریب مقامات پر جمع ہو کر نماز جمعہ ادا کریں۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے آئے فلسطینیوں پر گولی چلا دی تھی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے باہر دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفدائی حملے کے بعد مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ پر پابندی عائد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.