• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فتح ٹرمپ کے انتقامی اقدامات کے خلاف ٹھوس پالیسی بنانے میں ناکام

پیر 05-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10092
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت ’تحریک فتح‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور فلسطینیوں کی امداد بند کرنے سمیت دیگر انتقامی اقدامات کے خلاف کوئی مربوط اور ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کو رام اللہ میں صدر محمود عباس کی زیرصدارت تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جامع مذاکرات کے لیے نیا عالمی میکنیزم مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

فلسطینی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر عباس کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے القدس کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد فلسطین کی داخلی، علاقائی اور عالمی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ 20 جنوری کو صدر محمود عباس سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس وقت ہماری تمام تر توجہ اس خطاب کو کامیاب بنانے پرمرکوز ہونی چاہیے۔

پی ایل او کا کہنا ہے کہ صدر محمود عباس کا سلامتی کونسل سے خطاب اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ فلسطینی عالمی قانون اور بین الاقوامی آئینی اداروں کے ساتھ مل کر تنازع فلسطین حل کرنے کا خواہاں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی  قوم عالمی قوانین اور بین الاقوامی قراردادوں کی روشنی میں بیت المقدس کو دارالحکومت بناتے ہوئے چار جون 1967ء کی حدود میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

تنظیم آزادی فلسطین نے ایک بیان میں فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جاری تمام منصوبوں کو ختم کرتے ہوئے صیہونی ریاست سے سیکیورٹی، اقتصادی، سیاسی، سفارتی، اورانتظامی روابط ختم کردے۔ اس کے ساتھ ساتھ فلسطینی اتھارٹی پیرس میں اسرائیل کے ساتھ طے پائے اقتصادی سمجھوتے سے بھی باہر آجائے اور آزاد قومی معاشی پروگرام کی تشکیل پر توجہ مرکوز کرے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفتح ٹرمپ کے انتقامی اقدامات کے خلاف ٹھوس پالیسی بنانے میں ناکام
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.