نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جبل سلمان الفارسیÂ کے مقام پر صیہونی شرپسندوں نے فلسطینیوں کی کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں فصلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ ’یتسھار‘ صیہونی کالونی کے آباد کاروں نے بورین قصبے کی عنوۃ کے مقام پر موجود زرعی اراضی، زیتون کے باغات اور پھل دار باغات میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں دسیوں دونم پ پھیلی زمین جل کر خاکستر ہوگئی۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینیÂ اتھارٹی اور اسرائیل کے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری آگاہ کیا گیا مگر ریسکیو ٹیمیں دانستہ طورپر تاخیر کی مرتکب ہوئیں۔ ان کے پہنچنے تک وسیع پیمانے پرفصلیں اور باغات جل کر خاکستر ہو گئے تھے۔