غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی رفح کے علاقے میں کرم ابو سالم کے مقام پر بمباری کی۔ متعدد بم کھیتوں میں گرے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ کرم ابو سالم کے قریب زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ تاہم حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں رفح کے مقام پر فلسطینی مزاحمتی کارکنوں کے مراکز پر بمباری کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر بار بار بمباری کی ذمہ دار اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ ہے۔
قبل ازیں رات گئے اسرائیلی فوج نے مشرقی رفح میں کرم ابو سالم گذرگاہ کے قریب سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں بم باری کی تھی۔
