غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میںÂ زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی شہری شہید ہوگیا جس کے بعد 30 مارچ سے جاری پرتشدد تحریک میں صیہونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 122 ہوگئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسپتال میں زیرعلاج 41 سالہÂ حسین ابو عویضہ دم توڑ گیا۔ قبل ازیں جمعرات کو احمد علی مصطفیٰ قطوش اور 21 سالہ محمد بکر ابو طاحون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دونوں چند روز قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان مشرقی سرحد پر تصادم ہوا۔ اس موقع پر پُرامن فلسطینی مظاہرین نے سرحد کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جس پر صیہونی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ اورآنسوگیس کی شیلنگ شروع کردی۔
وزارت صحت کے مطابق 30 مارچ کے بعد سے فلسطین میں جاری تحریک حق واپسی کے دوران اسرائیلی فوج نے مجموعی طورپر 132 فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا ہے۔ ان میں 63 فلسطینی صرف 14 مئی کو شہید کیے گئے جب کہ آٹھ ہفتوں کے دوران صیہونی فوج نے13 ہزار فلسطینیوں کو زخمی کیا۔