مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اتوار کے روز صہیونی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ حفاظتی دیوار کی طرف بڑھ رہے رھے تھے۔ فائرنگ کی زد میں آکر 17 سالہ عبدالرزاق سعد القاضی زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر یوسف النجار اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ اسی علاقے سے دو فلسطینی لڑکوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
قبل ازیں شمالی غزہ میں جبالیا کے مقام پر ایک دوسری کارروائی میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے 32 سالہ فضل محمد حلاوہ شہید ہوگیا تھا۔ حماس نے فلسطینی نوجوان کی شہادت پر سخت احتجاج کرتے ہوئے واقعے کو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
