• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 6 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ میں فلسطینی خواتین اور بچوں کا قطر کے ساتھ یکجہتی مارچ

جمعرات 15-06-2017
in فلسطین
0
0Pala7525
0
SHARES
0
VIEWS

خان یونس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) چار عرب ملکوں کی طرف سے خلیجی ریاست قطر کے بائیکاٹ کے خلاف فلسطین میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ فلسطین کے علاقے غزہ می پٹی میں قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بائیکاٹ کے خلاف سیکڑوں خواتین اور بچوں نے مارچ کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کے علاقے خان یونس میں الشیخ حمد سٹی میں سیکڑوں بچوں اور خواتین نے قطر کے ساتھ یکجہتی ریلی نکالی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قطر اور فلسطینی پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر قطر کے سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کی مذمت اور دوحہ حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا تھا۔

اس موقع پر ننھے مظاہرین اور خواتین نے قطر کی حمایت اور بائیکاٹ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے سعودی عرب اور دوسرے ملکوں پر زور دیا کہ وہ قطر کے سفارتی بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے دوحہ پر معاشی بحران مسلط کرنے سے گریز کریں۔

اس موقع پر خاتون سماجی اور سیاسی رہنما ام بلال شراب نے قطر کی فلسطینی قوم کے لیے مالی،اخلاقی اور سیاسی معاونت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے محصورین کی سب سے بڑھ کر قطر نے مدد کی اور جنگ سے تباہ حال فلسطینی خاندانوں کی کفالت، گھروں کی تعمیر اور بنیادی ڈھانچے، اسپتالوں اور اسکولوں کی تعمیر میں مدد فراہم کی گئی۔ فلسطینی قوم موجودہ بحران میں قطری حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردی کی معاونت کا الزام عاید کرتے ہوئے دوحہ کا سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کردیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں فلسطینی خواتین اور بچوں کا قطر کے ساتھ یکجہتی مارچ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.