• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ میں غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے خیراتی بازار کا قیام

بدھ 22-06-2016
in فلسطین
0
0Pala1752
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پابندیوں اور ناکہ بندی کے شکار فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں مخیرحضرات کے تعاون سے ایک بازار کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں اشیائے ضروریہ انتہائی کم قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کے علاقے خان یونس اور رفح کے شہریوں کے لیے قائم خیراتی بازار کا اہتمام ایک فلاحی ادارے’اسناد کمیونٹی‘ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

تنظیم کی انتظامی کمیٹی کے رکن یحییٰ قدیح نے بتایا کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں محتاجوں اور ضرورت مندوں کے لیے سستے بازار کا اہتمام کیا ہے۔ اس بازار میں اشیائے ضروریہ انتہائی کم قیمت پر فراہم کی جاتی ہیں۔

القدیح کا کہنا تھا کہ یہ بازار ہفتے میں تین دن صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہتا ہے۔ اس دوران کوئی بھی غریب شہری اپنی ضرورت کی اشیائے خوردو نوش حاصل کرنے کے لیے اس بازار سے چیزیں خرید سکتا ہے، جو عام مارکیٹ سے کئی گنا سستی دستیاب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں سستے رمضان بازار کے لیے جنوبی افریقا کی تنظیم ’’وقف الواقفین‘‘ کی جانب سے 30 ہزار ڈالر کی رقم فراہم کی گئی ہے جس کی مدد سے رفح ، خان یونس اور دوسرے علاقوں کے 6 سو غریب گھرانوں کو انتہائی معمولی قیمت پر اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ غزہ کی پٹی میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا بازار ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے خیراتی بازار کا قیام
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.