غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں پولیس نے ایک منحرف باغی لیڈر سمیت کم سے کم پانچ مشتبہ اشتہاریوں کو گرفتار کیا ہے جن سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پولیس کی طرف سے ’فیس بک‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے یہ غزہ کے علاقے رفح سے ایک منحرف اور باغی نظریات رکھنے والے ایک مقامی لیڈر کو حراست میں لیا ہے۔ اس کے علاوہ چار دیگر اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان چاروں کو پولیس اور سیکیورٹی فورسز گذشتہ ایک سال سے تلاش کررہی تھیں۔تمام اشتہاریوں کی گرفتاری غزہ کے جنوبی علاقے مصر سے عمل میں لائی گئی ہے۔
