غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی ایک مقامی عدالت نے غزہ کی پٹی میں ایک عمر رسیدہ خاتون کے قتل میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت پانے والے ایک مجرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اس کی سزائے موت برقرار رکھی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی اپیل کورٹ کی طرف سے صادر ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرم نے عمر رسیدہ خاتون ثریا البدری کے گھر میں ڈاکہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ اسے قتل کیا۔ ملزم نے عدالت کے رو بہ رو اقبال جرم کیا ہے جس کے بعد اس کی سزاء کے خلاف اپیل قبول نہیں کی جاتی۔خیال رہے کہ 78 سالہ ثریا البدری کو 11 مئی 2016ء کو اس کے گھر میں ڈکیتی کی کارروائی کے دوران قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں دو ملزمان کو حراست میں لیا۔ ان پر مقدمہ چلایا گیا اوران میں سے ایک کو جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ حال ہی میں ملزمان کے وکلاء نے اپیل عدالت میں فوجی عدالت کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔
