• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صیہونی انتہا پسندوں کی جارحیت

جمعہ 29-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9674
0
SHARES
2
VIEWS

غرب اردن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سیکڑوں صیہونی انتہا پسندوں نے صیہونی فوجیوں کی مدد سے غرب اردن کے شمالی علاقے میں واقع کفل حارث پر حملہ کر دیا۔ دوسری جانب مشتعل فلسطینی نوجوانوں نے غاصب صیہونی حکومت کے اندرونی سلامتی کے وزیر گلعاد اوردان کی گاڑی پر پتھراؤ کر نے کے علاوہ اسے آتشیں ہتھیاروں سے حملے کا نشانہ بنایا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ تقریبا سات سو صیہونی آبادکاروں نے جمعرات کے روز غرب اردن کے شمال میں کفل حارث نامی علاقے پر حملہ کیا اور وہ اس علاقے میں موجود دینی و مذہبی مقامات میں داخل ہو گئے اور انھوں نے شرپسندی نیز اشتعال انگیزی سے کام لیتے ہوئے ہنگامے کئے اور اس علاقے کے لوگوں کا سکون غارت کر دیا۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی انتہا پسندوں کے ساتھ ہی صیہونی فوجی بھی کفل حارث علاقے میں داخل ہوئے جہاں انھوں نے فلسطینیوں کو چائے کے ہوٹلوں اور راستوں سے ہٹنے اور گھر جانے پر مجبور کر دیا۔دریں اثنا مشتعل نوجوان فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کے اندرونی سلامتی کے وزیر گلعاد اوردان کی گاڑی پر پتھراؤ اور اسے آتشیں ہتھیاروں سے حملے کا نشانہ بنایا۔اس حملے میں اگرچہ صیہونی وزیر کو کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم اس کی گاڑی کو خاصا نقصان پہنچا۔صیہونی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے اعلان کیا ہے کہ نوجوان فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی وزیر کی گاڑی پر حملہ بیت المقدس کے اطراف میں پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی ناکامی ہے۔

مذکورہ اسرائیلی وزیر کے دفتر نے بھی اعلان کیا ہے کہ گلعاد اوردان، بیت المقدس کے علاقے میں پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی صورت حال کا جائزہ لے رہے تھے کہ مشتعل فلسطینی نوجوانوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔ یہ واقعہ ابودیس کے علاقے میں پیش آیا۔دریں اثنا اسرائیل کے درجنوں نوجوانوں نے صیہونی فوج میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔ صیہونی حکومت کے اخبار ہاآریٹز نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے ترسٹھ نوجوانوں نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو اورآرمی چیف گادی آئزنکوٹ کے نام ایک مراسلے میں فوج میں شمولیت کے لئے اپنی عدم رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی نوجوانوں کے مراسلے میں آیا ہے کہ اسرائیلی فوج بنیامین نتن یاہو کی نسل پرستانہ پالیسیوں پرعمل کر رہی ہے اور یہ سب انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ان نوجوانوں نے صیہونی وزیراعظم کو مخاطب کر کے تاکید کی ہے کہ وہ اسرائیل کی غاصبانہ کارروائیوں اور فلسطینیوں کی سرکوبی میں شامل نہیں ہوں گے جبکہ یہ صورت حال گذشتہ پچاس برسوں سے یونہی چلی آرہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے چھے دسمبرکو بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کر دیا جائے گا جس پرعلاقائی و عالمی سطح پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور مختلف عالمی اداروں اور تنظیموں نے ٹرمپ کے اس فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے جبکہ ٹرمپ کے فیصلے کے اعلان کے بعد سے شروع ہونے والی تیسری انتفاضہ اور فلسطینیوں اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اب تک پندرہ فلسطینی شہید اور تین ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن کے مختلف علاقوں میں صیہونی انتہا پسندوں کی جارحیت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.