• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں متعدد مقامات پر دیوار فاصل کی تعمیر کی منظوری

بدھ 23-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8353
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں کے درمیان جگہ جگہ نام نہاد دیوار فاصل کی تعمیر کا ظالمانہ اور نسل پرستانہ سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ صہیونی حکومت نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ اور شمالی شہر جنین میں متعدد مقامات پر دیوار فاصل کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے شمال مشرقی رام اللہ میں ’بیت ایل‘ صہیونی کالونی کے اطراف میں زیرتعمیر دیوار فاصل کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی منظوری دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دیوار فاصل کی تعمیر سے بیت ایل کو فلسطینی ’شرپسندوں‘ کے حملوں سے محفوظ کیا جاسکے گا۔

عبرانی ریڈیو کے مطابق وزارت دفاع نے شمالی شہر جنین میں دیوار فاصل کی تعمیر کے لیے 13 لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔

ادھر جنین  کے جنوبی شہر مریحہ کے قریب اسرائیلی فوج نے خار دار تار لگا کر مقامی آبادی کی نقل وحرکت محدود کردی ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے ایک کیمپ اور فوجی چوکی کے قریب دیوار فاصل کی تعمیر کی غرض سے خار دار لگائی ہے جس کے باعث مریحہ کا علاقہ دوسرے فلسطینی قصبات سے کٹ کر رہ گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مریحہ کے قریب اسرائیلی فوج 300 میٹر طویل نسل دیوار کا بلاک تعمیر کرنا چاہتی ہے۔ فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق غرب اردن اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے درمیان 680 کلو میٹر کے علاقے پردیوار فاصل تعمیر کی جا چکی ہے۔ سنہ 2012ء کے بعد سے غرب اردن کی 12 فی صد اراضی کو نسلی دیوار کی آڑ میں غصب کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن میں متعدد مقامات پر دیوار فاصل کی تعمیر کی منظوری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.