کفر قدوم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوجیوں نے مظلوم فلسطینیوں کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے کفر قدوم میں فلسطینیوں کے خلاف اس وقت آنسوگیس کا استعمال کیا اور ربڑ کی گولیاں چلائیں جب وہ پرامن مظاہرہ کر رہے تھے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں کی اس جارحیت میں کئی فلسطینی مسلمان زخمی ہوئے جن میں ایک تیرہ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ادھر صیہونی فوجیوں نے جنین کے علاقے سے ایک فلسطینی طالب علم کو گرفتار کر لیا۔ رام اللہ میں بھی صیہونی فوجیوں نے بلعین کے علاقے میں فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور ان کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ یہ فلسطینی مسلمان، فلسطینی علاقوں میں حائل دیوار تعمیر کئے جانے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غزہ میں خان یونس کے علاقے میں فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور ان کی زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچایا۔