الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں اسرائیلی فوج کی غیر اعلانیہ فوجی مشقیں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 نے عسکری ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ الخلیل شہر کے اطراف میں فوجی مشقیں پچھلے سوموار کو شروع ہوئی تھیں جو آج بھی جاری ہیں تاہم Â اس بار ان مشقوں کو خفیہ رکھا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مشقیں فلسطینیوں کی جانب سے گاڑیوں تلے کچلے جانے، پٹرول بم حملوں، فائرنگ اور سنگ باری کی روک تھام کے تناظر میں کی جا رہی ہیں۔
مشقوں میں بریگیڈ 890 کی یونٹیں شامل ہیں۔ یہ بریگیڈ الخلیل اور کریات اربع کے علاقوں میں تعینات ہے۔
اس کے علاوہ الخلیل کی صہیونی کالونیوں کی سیکیورٹی پر مامور بریگیڈ 77 ، شاہراہ 60 پر تعینات بریگیڈ 601 اور ‘پولیسار‘ انٹیلی جنس یونٹ کے اہلکار بھی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔