(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں آئی آر آئی بی کے مقامی رپورٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آئی آر آئی بی کے مقامی نمائندے خالد صبارنہ کو جمعے کے روز اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بلعین کے علاقے میں حائل دیوار کے خلاف فلسطینیوں کے ہفتہ وار مظاہرے کی کوریج کر رہے تھے۔قابل ذکر ہے کہ غرب اردن کے فلسطینی عوام ہر جمعے کو مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کے نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف مظاہرے کرتے ہیں۔