• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن: مسلح تصادم میں عباس ملیشیا کے دو اہلکار ہلاک

جمعہ 19-08-2016
in فلسطین
0
0Pala4073
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جمعرات کی شام مسلح افراد کے ساتھ ہونے والے تصادم کے نتیجے میں فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت پولیس کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عباس ملیشیا اور مسلح افراد کے درمیان گولیوں کا تبادلہ پرانے نابلس شہر میں ہوا، جس کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ بعد ازاں ان میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔ دیگر دونوں زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی ادارے کے ترجمان میجر جنرل عدنان الضمیری نے دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’جرائم پیشہ‘ عناصر کی فائرنگ کے نتیجے میں پرانے نابلس شہر میں چار اہلکار زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو کی موت واقع ہو گئی ہے۔

جنرل ضمیر کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے پرانے نابلس شہر میں پولیس نے جرائم پیشہ اشتہاریوں کے خلاف کارروائی شروع کی تو ان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار مارے گئے۔ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت شبلی بنی شمسہ اور محمد صرایرہ کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں کے سر اور سینے میں گولیاں لگی تھیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی پولیس پارٹی پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کے لیے اس کا تعاقب کیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن: مسلح تصادم میں عباس ملیشیا کے دو اہلکار ہلاک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.