الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جمعرات کی شام بیت امر کے مقام پر ایک صہیونی آباد کار اپنی گاڑی کی ٹکر سے فلسطینی نوجوان کو روند کر فرار ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ الخلیل شہر کے شمالی قصبے بیت امر میں اس وقت پیش آیا جب فلسطینی نوجوان ابو عرارسڑک کے ایک طرف چل رہا تھا۔ اس دوران پیچھے سےآنے والی ایک کار نے اسے ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں ابو عرار دور جا گرا۔مقامی سماجی کارکن محمد عوض نے بتایا کہ صہیونی آباد کار نے دانستہ طور پر ابو عرار کو گاڑی کی ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ہے۔ ابو عرار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ فلسطینی نوجوان کو کچل کر صہیونی آباد کار موقع سے فرار ہوگیا۔