(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم سے مقبوضہ بیت المقدس میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی دوشیزہ کو بیت لحم کی ایک فوجی چوکی سے حراست میں لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گرفتار کی گئی فلسطینی لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کی گرفتاری کی وجہ معلوم ہوسکی ہے۔ حراست میں لی گئی فلسطینی لڑکی کو اسرائیلی فوج نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔