• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن: دیوار فاصل میں سرنگ کھودنے کے الزام میں تین فلسطینی گرفتار

ہفتہ 15-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4705
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ حال ہی میں سیکیورٹی فورسزنے مقبوضہ مغربی کنارے اور شمالی فلسطین کے درمیان تعمیر کی گئی دیوار فاصل کے نیچے سرنگ کھودنے کے الزام میں تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے تین فلسطینیوں کی گرفتاری کی تفصیلات جاری کرنے کی اجازت دی ہے۔ ان تینوں فلسطینیوں کو سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہر الطیبہ سے حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان تین کلو میٹر طویل سرنگ اور سطح زمین سے چار میٹری گہرائی میں کھودائی کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ سرنگ طیبہ شہر کے شمال مشرق سے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم تک کھودی جانا تھی مگر فوج نے اس کا انکشاف کرنے کے بعد سرنگ کھودنے والے تینوں لڑکوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تینوں فلسطینی نوجوان اس سرنگ سے اسرائیلی تنصیبات پرحملوں کے لیے اسلحہ کی اسمگلنگ کرنا چاہتے تھے مگر فوج نے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

گرفتار کئے گئے فلسطینیوں کی شناخت 20 سالہ امیر جبارہ، 32 سالہ محمد ناشف اور 26 سالہ ابراہیم یوسف کے ناموں سے کی گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ اسلحہ کی اسمگلنگ کے لیے سرنگ کھودنا چاہتے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن: دیوار فاصل میں سرنگ کھودنے کے الزام میں تین فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.