• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن:سیاسی پکڑ دھکڑ انتخابی تیاریوں میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش قرار

بدھ 03-08-2016
in فلسطین
0
0Pala2089
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں ایک طرف رواں سال اکتوبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طور پر انتخابی مہمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے نام نہاد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی اپنے عروج پر ہے۔

مغربی کنارے میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پکڑ دھکڑ کو انتخابات کی تیاریوں میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش قراردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی رکن پارلیمنٹ اور سرکردہ سیاسی رہ نما ایمن دراغمہ نے طوباس شہر میں عباس ملیشیا کے کریک ڈاؤن میں متعدد فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاریوں کا مقصد سیاسی فضاء کو آلودہ کرنا اور انتخابی تیاریوں کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنا ہے۔

انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور غرب اردن کی حکمراں جماعت تحریک فتح پر زور دیا کہ وہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا نوٹس لیں اور حراست میں لیے گئے تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کرانے کے احکامات جاری کریں۔

فلسطین کی کئی دوسری سرکردہ شخصیات نے بھی عباس ملیشیا کے ہاتھوں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے چھاپہ مار کارروائیوں کو سیاسی امور میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے طوباس شہر میں تلاشی کی کارروائیوں میں ثائر صوافطہ، علی خریوش، اشرف صوافطہ، ابراہیم عبدالرزاق اور ڈاکٹر نوح خریوش کو حراست میں لے لیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن:سیاسی پکڑ دھکڑ انتخابی تیاریوں میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش قرار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.