مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر بیت لحم میں غاصب یہودی آباد کاروں کی ٹولیوں نے رات گئے فلسطینی شہریوں پر حملے شروع کردیے۔ صہیونی آباد کاروں نے گھروں میں گھس کر اور سڑکوں سے گزرنے والے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
آباد کاروں کے ان حملوں سے مغربی کنارے کا شمالی حصہ جنوبی شہروں سے کٹ کر رہ گیا اور دونوں اطراف سے آمد و رفت بند ہوکر رہ گئی۔ تکواع یہودی بستی اور بیت لحم کے دیگر مشرقی آبادیوں کے آباد کاروں نے مرکزی شاہراہ بند کردی اور گزرنے والی گاڑیوں کو آگے جانے سے روک دیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی جدید اسلحے سے مسلح تھے جو شمالی اور جنوبی مغربی کنارے کو ملانے والی مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی ہر گاڑی کو روک کر مسافروں کو اتار کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ اس موقع پر سیکڑوں گاڑیوں کو الخلیل جانے سے روک دیا گیا۔ کئی گھنٹے گاڑیاں اسی سڑک پر کھڑی رہیں۔ اس دوران اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد قریب موجود رہی اور اس نے آباد کاروں کو پر تشدد کارروائیوں سے روکنے کی زخمت تک نہ کی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

