فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس میں فلسطینی مذہبی رہنماؤں اور محکمہ اوقاف پر مشتمل کمیٹی نے آج جمعرات کو مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے باہرکھڑی کی گئی رکاوٹیں، ستون، پل، دہاتی راہ داریوں، اسکینر اورالیکٹرانک گیٹ اور دیگر پابندیوں کے ہٹائے جانے کے بعد Â کیا گیا ہے۔
بیت المقدس کی مذہبی شخصیات نے جمعرات کے روز فلسطینی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز عصر سے قبل مسجد اقصیٰ میں جمع ہوں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین اپنے گھروں سے نعرہ تکبیر ( اللہ اکبر) بلند کرتے، تسبیح و تہلیل Â کرتے ہوئے قبلہ اوّل پہنچیں جہاں پر مسجد اقصیٰ کے اندر با جماعت نماز ادا کی جائے گی۔
فلسطینی مذہبی شخصیات نے قبلہ اوّل میں داخلے کی راہ میں عائد کردہ اسرائیلی پابندیوں کے ہٹائے جانے اور نماز اور عبادت کے لیے قبلہ اوّل کو کھولنے پر فلسطینی قوم اور پورے عالم سلام کو مبارک باد پیش کی ہے۔