• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غاصب صہیونیوں کا فلسطینی قصبات کا گھیراؤ، اراضی ہتھیانے کی سازشیں

پیر 30-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1543
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت میں آج سوموار کے روز اسرائیلی فوج نے چار تاریخی قصبات کا گھیراؤ کرنے کےبعد کھدائی کے لیے استعمال ہونے والی بھاری مشینوں سے فلسطینیوں کی زرعی اراضی میں کھدائی شروع کی ہے جس پر فلسطینی شہریوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی فوجیوں نے جن تاریخی قصبات کا بلڈوزروں کی مدد سے گھیراؤ کیا ہے وہ صدیوں سے فلسطینیوں کی ملکیت میں ہیں۔

دیر بلوط قصبے کے ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ سوموار کو علی الصباح صہیونی فوجیوں نے تاریخی بستیوں دیر القعلہ، دیر سمعان، قرقش یا مغر الشمس القمر اور الشجرہ کا گھیراؤ کیا اور ان میں کھدائی شروع کردی گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہمراہ ’’بدوئیل‘‘ اور ’’لیچیم‘‘ نامی یہودی کالونیوں میں آباد کردہ یہودی بھی موجود تھے جنہوں نے فوج کےساتھ مل کر فلسطینی قصبات کی اراضی ہتھیانے کی سازشیں شروع کر رکھی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج اور یہودی آباد کاروں نے قرقش قصبے کا محاصرہ بھی سخت کردیا ہے اور ہرآنے والے دن یہودی توسیع پسندی کا اژدھا فلسطینیوں کی املاک اور قیمتی زرعی اراضی نگلے جارہا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ قرقش قصبے کی بیشتر اراضی صہیونیوں کے ہاتھوں یرغمال ہوچکی ہے اور چاروں اطراف سے یہودیوں اس کا گھیراؤ کررکھا ہے۔

ادھر ارئیل یہودی کالونی کے یہودیوں نے سلفیت میں واقع فلسطینی قصبے الشجرہ کا گھیراؤ شروع کر رکھا ہے۔ ارئیل یہودی کالونی کے رہائشی یہودی آباد کاروں نے پہلے اس قصبے کے پانی کے کنوؤں پر قبضہ کیا۔ اس کے بعد ان کی چراگاہوں کو ہتھیایا گیا اور اب فلسطینیوں کی زرعی اراضی پرہاتھ صاف کرنے کی گھناؤنی سازشیں کی جا رہی ہیں

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغاصب صہیونیوں کا فلسطینی قصبات کا گھیراؤ، اراضی ہتھیانے کی سازشیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.