فلسطین ریٹرن سینٹر لندن کے ڈائریکٹر ماجد الزیر نے کہا ہے کہ قیام اسرائیل [نکبہ] کے 65 برس بعد بھی پناہ گزین کی اصطلاح اور مسئلہ فلسطین کا زندہ و جاوید رہنا اپنی سرزمین کی حفاظت کے حق کی فتح ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجیئنرز فورم اردن میں "عرب بہاریہ کے تناظر میں حق وطن واپسی اور مہاجرین کا مسئلہ’ کے عنوان سے خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قیام کے 65 برس گزرنے کے بعد بھی ‘پناہ گرینوں’ کی اصطلاح کا باقی رہنا صہیونی منصوبے کی ناکامی ہے۔

ماجد الزیر نے کہا کہ عرب تحریک اور انقلابات نے اسرائیل مقاصد کو پسپائی پر مجبور کیا ہے جس کی وجہ سے بیدخل کئے گئے فلسطینیوں کی اپنے اصل وطن کی صہیونی قبضے سے آزادی اور وہاں واپسی کا خواب پورا ہوتا دکھائی دیتا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے "انجینئرز فار فلسطین” کمیٹی کے سربراہ بدر ناصر نے کہا کہ انجینئرز فورم فلسطینی عوام کی ثابت قدمی کی حمایت کرتا رہے گا۔ انہوں نے اردنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شام سے اردن ہجرت پر مجبور فلسطینی پناہ گزینوں کی میزبانی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔