• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا کی تحویل میں پانچ فلسطینی صحافیوں کی بھوک ہڑتال جاری

ہفتہ 12-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8228
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے پانچ سینیر صحافیوں نے اپنی بلا جواز گرفتاری کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عباس ملیشیا کے انٹیلی جنس حکام نے جمعرات کے روز غرب اردن سے پانچ فلسطینی صحافیوں کو حراست میں لیا تھا۔ بعد ازاں انہیں ’عوامی تحفظ کو نقصان پہنچانے‘ کے الزام میں جیل میں ڈال دیا ہے۔

اسیر صحافی ممدوح حمارہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ فلسطینی پراسیکیوٹر کی ہدایت پرحمامرہ اور اس کے دیگر چار ساتھیوں کو پندرہ روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ زیرحراست صحافیوں پر سائبر قانون کے آرٹیکل بیس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اس نام نہاد قانون کے تحت فلسطینی اتھارٹی کے خلاف کسی قسم کا مواد نشر یا شائع کرنے کو قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف قرار دے کر ایسا کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

ادھر قدس پریس کے مطابق صحافی ممدوح حمامرہ اور اس کے ساتھیوں نے اپنی بلا جواز گرفتاری اور پولیس کے حوالے کیے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

قدس پریس کے مطابق الخلیل کی مجسٹریٹ عدالت نے صحافی قتیبہ قاسم کو پانچ روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ صحافی احمد حلایقہ کو 10 روز، عامر ابو عرفہ کو سات اور طارق ابو زید کو 15 دن تک پولیس کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پانچوں فلسطینی صحافیوں نے اپنی بلا جواز گرفتاری کے خلاف بہ طور احتجاج گذشتہ تین روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعباس ملیشیا کی تحویل میں پانچ فلسطینی صحافیوں کی بھوک ہڑتال جاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.