• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا نے فلسطینی صحافی کو پیشی کے بہانے بلا کرگرفتار کرلیا

جمعرات 01-06-2017
in فلسطین
0
0Pala7376
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد سیکیورٹی حکام نے ایک صحافی کو پیشی کےبہانے سیکیورٹی سینٹر بلا کرحراست میں لے لیا اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صدر محمود عباس کے ماتحت ’دفاع فورس‘ نے صحافی مصعب قفیشہ کو الخلیل شہر میں قائم ایک سیکیورٹی مرکز میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا۔ اس کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی تھی کہ قفیشہ کو کچھ دیر کے لیے سیکیورٹی سینٹر طلب کیا گیا ہے اسے جلد ہی واپس بھیج دیا جائے گا۔ اہل خانہ رات گئے تک انتظار کرتے رہے۔ آخر کار فلسطینی ملیشیا کی طرف سے اہل خانہ کو بتایا گیا کہ قفیشہ کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر حراست میں لے لیا گیا ہے اور اسے تفتیش کے لیے کسی نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے۔

ادھر عباس ملیشیا نے الخلیل شہر کے دورا قصبے کے رہائشی سابق اسیر 56 سالہ حاتم عمرو کو طلبی کے متعدد نوٹس جاری کیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں عمرو نے بتایا کہ عباس ملیشیا نے منگل کے روز اسے طلب کیا اور پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا تھا مگر کل بدھ کو اسے دوبارہ پیشی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

عباس ملیشیا کی طرف سے حراست میں لیے گئے سیاسی کارکنوں کے علاوہ متعدد مذہبی شخصیات بدستور پابند سلاسل ہیں۔ ان میں یطا کی مسجد الکبیر کے امام اور سابق اسیر الشیخ سمیر بحیص بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جامعہ الخلیل کے طالب علم روحی ابو شمیسہ گذشتہ 28 دنوں سے عباس ملیشیا کی حراست میں ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعباس ملیشیا نے فلسطینی صحافی کو پیشی کے بہانے بلا کرگرفتار کرلیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.