• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا نے تحریک فتح کا مرکزی رہ نما فائرنگ کے بعد گرفتار کرلیا

منگل 04-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4574
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام ملیشیا نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک کارروائی کے دوران تحریک فتح کے مرکزی رہ نما کو تعاقب اور فائرنگ کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار اور سوموار کی درمیانی شب غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کی ایک شاہراہ عام پر گشت میں مصروف عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے ایک کار کو روکنے کا اشارہ کیا مگر کار نہ رکی جس پر عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کی اور دور تک اس کا تعاقب کرتے ہوئے گاڑی کو روکا۔ کار میں فتح کے مرکزی رہنما بشار طوقان سوار تھے۔ عباس ملیشیا نے انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے حراست میں لے لیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ بشار طوقان کی گرفتاری وسطی نابلس میں الکندی اسکول کے قریب سے عمل میں لائی گئی۔ عباس ملیشیا نے کار پر فائرنگ بھی جس کے نتیجے میں کار کو نقصان پہنچا ہے مگر بشار طوقان کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

غرب اردن میں حکمراں تحریک فتح کے رہنماؤں کے خلاف عباس ملیشیا کی کارروائی اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔ پچھلے چند ہفتوں سے تحریک فتح سے وابستہ افراد اور عباس ملیشیا کے درمیان کافی کشیدگی رہی ہے۔ گذشتہ ہفتے بھی عباس ملیشیا نے نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک کار پر فائرنگ کی تھی جس میں تحریک فتح کے یوتھ ونگ کے چار کارکن سوار تھے۔ بعد ازاں ان میں سے ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔ دیگر تین افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

عباس ملیشیا کے اہلکاروں کے ہاتھوں بشار طوقان کی گرفتاری پر سیاسی اور سماجی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر عباس ملیشیا پر شہریوں نے کڑی تنقید شروع کی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعباس ملیشیا نے تحریک فتح کا مرکزی رہ نما فائرنگ کے بعد گرفتار کرلیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.