• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا فلسطینی اسیران سے یکجہتی ریلی پر پل پڑی

منگل 16-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7191
0
SHARES
1
VIEWS

طولکرم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں منگل کے روز فلسطینی اسیران کی حمایت میں نکالی گئی ایک ریلی پر فلسطینی اتھارٹی کے نام نہاد سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شدید زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی شہریوں اور عینی شاہدین نے بتایا کہ طولکرم میں اسیران کے اہل خانہ نے احتجاج کے طور پر شہر کی ایک مرکزی شاہراہ بلاک کرکے احتجاج شروع کیا تو عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے ان پر لاٹھی چارج، آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے طولکرم میں عنبتا قصبے کی طرف جانے والی سڑک اور ایک مرکزی سڑک بلاک کردی تھی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ عباس ملیشیا کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے پہلے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ بعد ازاں عباس ملیشیا کے وردی پولیش اہلکاروں نے بھی چڑھائی کردی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 1800 سے زائد فلسطینی گذشتہ ایک ماہ سے صہیونی مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔ اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں پر نہ صرف صہیونی فوج تشدد کے مکروہ حربے استعمال کرتی ہے بلکہ عباس ملیشیا بھی اسیران سے یکجہتی کے جلوسوں کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کے شانہ بہ شانہ چل رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعباس ملیشیا فلسطینی اسیران سے یکجہتی ریلی پر پل پڑی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.