• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 16 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عالمی علماء کونسل کا بھوک ہڑتالی فلسطینی صحافی کی فوری رہائی کا مطالبہ

جمعہ 29-01-2016
in فلسطین
0
0Pala0142
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں اپنی بلا جواز اسیری کے خلاف بھوک ہڑتال آج 66 روز میں بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔ اسیر کے وکلاء نے محمد القیق کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب عالمی علماء کونسل نے بھوک ہڑتالی صحافی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے اس کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھوک ہڑتالی صحافی محمد القیق کے وکیل اشرف ابو سنینہ نے بتایا کہ اسرائیلی سپریم کورٹ کی جانب سے القیق کی رہائی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد القیق نے کسی قسم کا دباؤ قبول کرنے سے صاف انکار کردیا۔ بھوک ہڑتالی صحافی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے موقف پرقائم ہے۔ باعزت رہائی یا شہادت تک بھوک ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔ اشرف ابو سینینہ نے بتایا کہ اس کے موکل کی طبی حالت نہایت تشویشناک ہے اور وہ بیشتر اوقات کومے میں رہتا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی بھوک ہڑتالی صحافی کے حق میں عالمی سطح پر بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ عالمی علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل الشیخ علی القرا داغی نے القیق کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھوک ہڑتالی محمد القیق کے ساتھ کھڑے ہوں اور اسرائیل پر اس کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالیں۔

الشیخ داغی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی نامہ نگار محمد القیق کو غیر مشروط طورپر فوری رہا کرنے کا اعلان کرے تاکہ اس کی زندگی کو لاحق خطرات سے اسے بچایا جاسکے۔

اپنے ایک بیان میں الشیخ القرہ داغی نے کہا کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد اسرائیلی دہشت گردوں کا وطیرہ ہے۔ ایک فلسطینی صحافی کی طویل بھوک ہڑتال پر اسرائیلی ریاست کی ہٹ دھرمی انسانی آزادیوں اور زندہ ضمیر لوگوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ اسرائیلی کسی قانون ، ضابطہ اخلاق اور عالمی اصول کی پابندی نہیں کرتا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineعالمی علماء کونسل کا بھوک ہڑتالی فلسطینی صحافی کی فوری رہائی کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.