• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عارضہ قلب میں مبتلا فلسطینی اسیر اسرائیلی جیل میں دم توڑ گیا

پیر 26-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4484
0
SHARES
0
VIEWS

جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’کلب برائے اسیران‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی ’ریمون‘ جیل میں عمر قید کے تحت پابند سلاسل فلسطینی یاسر حمدونہ عارضہ قلب کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی شہادت صہیونی جیل انتظامیہ کی کھلم کھلا غفلت کا نتیجہ بتائی جا رہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 40 سالہ یاسر حمدونہ ’ریمون‘ جیل میں عمر قید کی سزا کے تحت گذشتہ 14 سال سے پابند سلاسل تھے جہاں عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باوجود انہیں کسی قسم کی طبی امداد مہیا نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں وہ گذشتہ روز جیل ہی میں دم توڑ گئے تھے۔

اسرائیلی جیل میں جام شہادت نوش کرنے والے یاسر ذیاب حمدونہ کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تھا۔ وہ اپنی اسیری کے 14 سال قید میں گذار چکے تھے۔

حمدونہ کی اسرائیلی قید میں موت پر فلسطین کے عوامی، سیاسی اور مذہبی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی حلقوں نے اسرائیلی ریاست کو حمدونہ کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دوران حراست فلسطینی شہری کی شہادت کی عالمی سطح پر تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم ’’واعد‘‘کے مطابق عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے بعد حمدونہ کو اسرائیل کے ’سروکا‘ اسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر اسپتال میں ان کا بروقت اور مناسب طبی معائنہ اور علاج معالجہ نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعارضہ قلب میں مبتلا فلسطینی اسیر اسرائیلی جیل میں دم توڑ گیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.