• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

طب کے عالمی مقابلے میں دو فلسطینی طالبات پیش پیش!

پیر 22-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7254
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکا کی جنوب مغربی ریاست کیلیفورنیا میں منعقدہ طب کے ایک بین الاقوامی مقابلے میں دو فلسطینی طالبات نے بھی چوتھی پوزیشن حاصل کرکے اپنی اہلیت اور علمی استعداد کا لوہا منوایا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں  ’انٹل سائنس وٹیکنالوجی‘ نمائش میں 100 ممالک کے طلباء طالبات کے طب کی تحقیقات پر مبنی 8000 پروگرامات پیش کئے گئے۔ اس نمائش میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم سے تعلق رکھنے والے دو طالبات روز برکات اور رغد مرعی نے بھی حصہ لیا۔ ’بائیو میڈیکل فیلڈ‘ ان کی تحقیق کو غیرمعمولی پیمانے پرسراہا گیا اور انہیں اس شعبے میں چوتھا مقام ملا ہے۔

نمائش کے منتظمین نے دونوں فلسطینی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ان انہیں انعامات سے بھی نوازا۔

ادھر دوسری جانب فلسطینی وزارت تعلیم نے فلسطینی طالبات کے عالمی مقابلے میں پیش پیش رہنے پرانہیں مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ان کی خدمات کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک سو ممالک کے 8000 شرکاء میں اپنا نام پیدا کرنا کوئی معمولی بات نہیں۔

فلسطینی وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل برائے سائنس وٹیکنالوجی طالب الحاج نے فلسطینی طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیمی کارکردگی اور استعداد کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل محنت کریں اور عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کے جذبے کو ماند نہ پڑنے دیں۔

قدس پریس سے بات کرتے ہوئے طالب الحاج نے کہا کہ فلسطینی طالبات رغد مرعی اور روز برکات نے عالمی سطح پر فلسطینی قوم کا اور قومی پرچم فخر سے بلند کردیا ہے۔ فلسطینی قوم کو اپنی ان ہونہا بیٹیوں پر فخر ہے جنہوں نے عالمی نقشے میں اپنی محنت کے ذریعے فلسطین کا رنگ نمایاں کیا اور ملک کوممتاز مقام دلایا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieطب کے عالمی مقابلے میں دو فلسطینی طالبات پیش پیش!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.