جلجلویہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے جلجلویہ میں فلسطینی شہریوں کے دو مکانات غیرقانونی قرار دےکر مسمار کردیے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی پولیس نے جمعرات کو فلسطینی شہریوں کے دو منزلہ دو مکانات مسمار کردیے۔مکانات مسماری کی کارروائی سے قبل اسرائیلی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور گھروں کی مسماری کے دوران شہریوں کو قریب جانے سے سختی سے روک دیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے بھاری بلڈوزروں کی مدد سے فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے۔ اسرائیلی فوج کی مکان مسماری کی کارروائی کے خلاف فلسطینی شہریوں میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔