رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ’عوفر‘ جیل کے سامنے فلسطینی شہریوں کےایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی صحافی زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے جیل کے باہر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ان پر صوتی بموں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں فلسطینی ریڈیو اینڈ کارپوریشن کے دو کارکنوں سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی شہری اسرائیلی جیل میں قید صحافی علی دارعلی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اس کی رہائی کے حق میں مظاہرہ کررہے تھے۔مظاہرے میں فلسطینی صحافیوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فلسطین پریس کلب کے سیکرٹری ناسر ابو بکر، جنرل سپر وائزر احمد عساف اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے صحافی علی دار علی کو 15 اگست کو حراست میں لے لیا تھا۔