بیت لحم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں المعصرہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد سے زخمی ہونے والے جھاد زواھرہ کو بیت جالا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمی فلسطینی کے بھائی کواد زواھرہ نے بتایا کہ صیہونی فوج نے جہاد زواھرہ کوÂ افرات صیہونی کالونی کے ایک چوک کے قریب حراست میں لیا۔ اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے تشدد سے الزواھرہ کے پیٹ اور کمر پرگہرے زخم آئے ہیں۔
