رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں سڑک پر ایک کار کی تلاشی کے دوران اس سے دیسی ساختہ ہتھیار قبضے میں لیے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج نے ایک چیک پوسٹ کے قریب سے ایک گاڑی میں تلاشی کے دوران دیسی ساختہ اسلحہ برامد کیا گیا۔ تاہم گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت اور اسلحہ کی دیگر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ادھر ایک فلسطینی ذریعے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نےشمال مشرقی بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گاڑیوں اور دکانوں کی بھی تلاشی لی۔