مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں "خان الاحمر” کو مسمار کرنے اور وہاں پر بسنے والے فلسطینیوں کو جبری ھجرت پر مجبور کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو صیہونی فوج نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس میں الخان الاحمر کے مقام پر فلسطینیوں نے صیہونی ریاست کے مظالم اور فلسطینیوں کو ان کے گھر سے بے دخل کرنے خلاف دھرنا دے رکھا ہے۔ گذشتہ روز صیہونی فوج نے مظاہرین پر چڑھائی کر دی اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری بے ہوش ہوگئے۔خیال رہے کہ مشرقی بیت المقدس میں واقع "الخان الاحمر” قصبے کو خالی کرانے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا بار بار استعمال کیا اور وہاں پر بسنے والے فلسطینیوں کو طاقت کے ذریعے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ قابض صیہونی ریاست کی اس مجرمانہ کارروائی کے خلاف فلسطینی شہری سراپا احتجاج ہیں۔