• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج منظم منصوبے کے تحت فلسطینی گھروں میں توڑپھوڑ کرتی ہے

اتوار 22-07-2018
in فلسطین
0
0Pala11550
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج فلسطینی شہریوں کے گھروں میں تلاشی اور مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارتی ہے مگر تلاشی کی آڑ میں فلسطینیوں کے گھروں میں قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی جاتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کلب برائے اسیران کے مطابق فلسطینی شہریوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کرنا، شہریوں کو زدو کوب کرنا، لوٹ مارکرنا اور شہریوں کو ہراساں کرنا اسرائیلی فوج کا روز کامعمول بن چکا ہے۔ صیہونی فوجی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کے گھروں  میں گھس جاتے ہیں اور تلاشی کی آڑ میں پورے گھر کو تل پٹ کر  رکھ دیتے ہیں۔ یہ سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔

کلب برائے اسیران کے ڈائریکٹر امجد النجار کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد ان کے سامنے ان کے اہل خانہ سے توہین آمیز سلوک کرتے ہیں۔ ان کے گھروں میں توڑُپھوڑ اور لوٹ مار کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں 300فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے گرفتاری کے وقت وحشیانہ انداز میں توڑپھوڑ کی گئی اور شہریوں کو نہ صرف قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا بلکہ ان گھروں سے طلائی زیورات اور نقدی بھی لوٹ لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجی گھروں میں گھس کر الماریاں اور صندوق گرا دیتے ہیں۔ سامان کو دانستہ طور پر توڑپھوڑ کر ناکارہ بنا دیا جاتا ہے۔

حال ہی میں اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے فلسطینیوں کی 11 گاڑیاں بھی ان سے چھین لیں اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ گاڑیاں غیرقانونی طریقے سے حاصل کی گئی رقم سے خریدی گئی ہیں۔

امجد النجار نے کہا کہ غرب اردن کا ہر دوسرا شہری صیہونی فوجی کی گھروں میں گھس کر غنڈہ گردی اور توڑپھوڑ کی شکایت کرتا ہے۔ فلسطینیوں کے موبائل فون اور کمپیوٹرز قبضے میں لے لیے جاتے ہیں اور انہیں دانستہ طورپر بھاری مالی نقصان پہنچایا جاتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوج منظم منصوبے کے تحت فلسطینی گھروں میں توڑپھوڑ کرتی ہے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.