قلقلیہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے مابین قلقلیہ کے مشرقی علاقے بلدیہ عزون میں شدید جھڑہیں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات سے فجر تک فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان عزون ٹاون میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور مقامی فلسطینی نوجوانوں کے درمیان بلدیہ عزون کے داخلی راستے میں شدید تصادم ہوا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل اور اور سٹن گرینڈز کا استعمال کیا۔ذرائع نے مزید کہا کہÂ اسرائیلی فوج کی طرف سے داغے گئے آنسیو گیس کےشیل اور سٹن گرنیڈز سے کئی فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے۔ جبکہ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے بلدیہ کے داخلی دروازے سے گزرتے ہوئے دو فلسطینی نوجوان عبدالکریم حیسن اور اکرم سلیم کو گرفتار کیا۔