جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین یعبد کے مقام پر افطاری کے وقت ایک فلسطینی قیدی کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں موجود اس کے اہل خانہ کی نیم برہنہ تلاشی لی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے معذور فلسطینی اسیر عدنان حمارشہ کے گھر پر چھاپہ مار کراس کے اہل خانہ کو توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گھر میں گھس کر تمام اشیاء کو تتر بتر کردیا اور گھرمیں موجود روزہ داروں کو زدو کوب کیا اور ان کی نیم برہنہ تلاشی لی گئی۔
صیہونی فوج کے اس مجرمانہ اور توہین آمیز سلوک پر علاقے میں سخت غم وغصہ پایاجا رہا ہے۔