نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی صحافی 36 سالہ مضمد انور منیٰ کو چھ ماہ کی قابل تجدید انتظامی قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صحافی اور نامہ نگار محمد انور منیٰ کو کو اسرائیلی فوج نے ددو ہفتے پیشتر غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے حراست میں لیا تھا۔صحافی انور کے والد نے بتایا کہ صیہونی حکام نے اس کے بیٹے کو گرفتاری کے بعد چھ ماہ کے لیے انتظامی قید میں ڈال دیا ہے۔
خیال رہے کہ محمد انور منیٰ کو اسرائیلی فوج نے رواں ماہ کے اوائل میں اس کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد جیل میں ڈال دیا تھا۔
محمد منیٰ’ھوا نابلس‘ ریڈٰو کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ ماضی میں بھی متعدد بار صیہونی ریاست کی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔