الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی شرپسندوں کے ایک مسلح گروپ نے ایک نہتے فلسطینی بس ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد کر کے اسے شدید زخمی کردیا۔ مجروح فلسطینی کے اہل خانہ کا کہنا ہے صیہونیوں کی طرف سے بس ڈرائیور صلاح ابو جمل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونیوں کے ایک گروپ نے اتوار کے روز الخلیل شہر میں فلسطینی ٹرانسپورٹ کمپنی ’ایغد‘ کی ایک مسافر بس کو روکا اور ’کریات اربع‘ کالونی کے قریب فلسطینی بس ڈرائیور کو تشدد کر شدید زخمی کردیا۔صلاح ابو جمل کا کہنا ہے کہ صیہونی آباد کاروں نے بس روک کر اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس نے اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں نے اس پر قاتلانہ حملہ کیا۔
خیال رہے کہ غرب اردن میں صیہونی شرپسندوں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں روز کا معمول ہیں۔ فلسطینیوں کی املاک محفوظ ہیں اور نہ ہی ان کی جانیں محفوظ رہی ہیں۔
صیہونی آباد کارآئے روز فلسطینیوں کی ہرے بھرے کھیتوں پر یلغار کرکے انہیں تباہ کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کے مویشی ان سے چھین لیے جاتے ہیں اور فلسطینی دکانوں پر دھاوے بول کر لوٹ مار کی جاتی ہے۔ یہ سب کچھ صیہونی فوج کی موجودگی اور اس کی سرپرستی میں ہوتا ہے۔
