مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سیکڑوں صیہونی آباد کاروں نے انتہائی اہانت آمیز طریقے سے مسجد الاقصی میں داخل ہو کر اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطنی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی آباد کاروں کا ایک گروپ بدھ کے روز مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہوا اور اس نے اسلام کے خلاف نعرے لگائے۔ بے حرمتی کرنے والے صیہونی آباد کاروں کو اسرائیلی فوج کی مکمل سیکورٹی اور حمایت حاصل تھی۔صیہونی آباد کار، اسلامی اور فلسطینی تشخص کی علامت سمجھے جانی والی مسجد الاقصی کی اکثر بے حرمتی کا ارتکاب کرتے رہتے ہیں۔
اسرائیلی فوجیوں اور صیہونی آباد کاروں کا مقصد فلسطینیوں کے درمیان خوف و ہراس پھیلا کر انہیں اسرائیل کے خلاف جاری تحریک انتفاضہ سے باز رکھنا ہے۔
