نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرئیلی حکام کی سرکاری سرپرستی میں صیہونی شرپسندوں نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں الساویہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں کا زیتون کا ایک باغ اجاڑ ڈالا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروںÂ اور مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ بدھ کو صیہونی آباد کاروں نے نابلس میں فلسطینی شہریوںÂ کے زیتون کے ایک باغ میں گھس کر آریوں کی مدد سے زیتون کے پھل دار درخت کاٹ ڈالے۔نابلس میں صیہونی آباد کاری کے خلاف سرگرم قومی کمیٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں نے بورین کے مقام پر رتیبہ قادوس نامی ایک خاتون کے باغ میں زیتون کے کم سے کم 40 پھل دار درخت کاٹ کر ریزہ ریزہ کردیے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی شرپسند قریب ہی واقع ’یتسھار‘ کالونی سے وہاں آئے تھے۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب صیہونی آباد کاروں نے غرب اردن میں کسی فلسطینی شہری کے زیتون کے باغ پر حملہ کیا ہے۔ اس طرح کی شرپسندانہ کارروائیاں صیہونی اشرار کا روز کا معمول ہے۔ فلسطینیوں کی جان و مال اور املاک پرحملوں میں انہیں اسرائیلی فوج اور پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل رہتی ہے۔
