الکرامہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے غرب اردن سے تعلق رکھنے والے چار فلسطینیوں کے “الکرامہ” سرحدی کراسنگ کے ذریعے سفر پر پابندی عائد کر دی۔ حکام نے پابندی کی کوئی وجہ بھی بیان نہیں کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عمومی انتظامیہ برائے بارڈر کراسنگز نے اتوار کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز 3118Â فلسطینیوں نے الکرامہ راہداریÂ کے راستے سفر اختیار کیا۔بیان کے مطابق 1418Â افراد غرب اردن سے باہر جبکہ 1700 اردن کے راستے مغربی کنارے میں داخل ہوئے جبکہ اسرائیلی حکام نے چار شہریوں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر سفر کی اجازت نہیں دی۔
الکرامہ راہداری اتوار کے روز صبح ساڑھے سات بجے سے دن ساڑھے نو بجے تک آمد وروفت کے لئے کھولی جاتی ہے۔
