• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی جلادوں کا تشدد، سیکڑوں فلسطینی امراض چشم کا شکار

پیر 23-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8986
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صیہونی تفتیش کاروں کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں ساڑھے پانچ سو فلسطینی امراض چشم  میں مبتلا ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’اسیران اسٹدی سینٹر‘ کی تیار کردہ ایک رپورٹ میں لرزہ خیز حقائق اور اعدادو شمار بیان کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی جیلروں اور درندہ صفت جلادوں کے وحشیانہ تشدد سے 540 فلسطینی قیدی آنکھوں کے امراض میں مبتلا ہیں۔

انسانی حقوق گروپ کے مطابق نہتے فلسطینی قیدیوں دوران تفتیش المناک تشدد کا سامنا رہتا ہے۔ قیدیوں پر تشدد کے وقت ان کے سروں پر ضربیں لگائی جاتی ہیں۔ اس وحشیانہ تشدد کے ساتھ ساتھ قیدیوں کو طویل وقت تک ایسی بند کوٹھریوں میں رکھا جاتا ہے جہاں سورج کی کرن تک نہیں پہنچ پاتی۔ بعض اوقات اسیران کو انتہائی تیز روشنی والے کمروں میں بند کیا جاتا ہے اور انہیں مسلسل جگائے رکھا جاتا ہے۔ ان تمام غیرانسانی حربوں کے نتیجے میں فلسطینی قیدیوں کی بینائی برقرار رکھنے کے لیے انہیں مناسب ماحول نہیں ملتا جس کے نتیجے میں ان کی نہ صرف بینائی متاثر ہوتی ہے بلکہ وہ آنکھوں کی خطرناک بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں ریڈ کراس اور ہیومن رائٹس واچ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قید خانوں میں فلسطینی قیدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیں اور آنکھوں کے امراض کے شکار فلسطینیوں کی بحالی اور علاج میں ان کی مدد کریں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 6500 فلسطینی شہری پابند سلاسل ہیں۔ 22 عقوبت خانوں میں قید فلسطینیوں میں 56 خواتین،350 کم عمر بچے، 11 منتخب فلسطینی ارکان پارلیمنٹ اور 500 انتظامی قیدی شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی جلادوں کا تشدد، سیکڑوں فلسطینی امراض چشم کا شکار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.