فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجÂ نے مسجد الاقصیٰ میں بدھ کو 47 صیہونیÂ آبادکاروں نے دن کے پہلے حصے میں اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ قبلہ اوّل پر دھاوا بولنے والوں میں اسرائیلی پولیس اہلکار اور انٹیلی جنس اداروں کے سول کپڑوں میں ملبوس عہدیدار بھی شامل تھے۔ اطلاعات کے مطابق قبلہ پر دھاوا بولنے والوں میں عام صیہونی آباد کار اور یہودی طلباء شامل تھے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اوّل میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ صیہونی فوج کی جانب سے روکنے پر فلسطینی مشتعل ہو گئے اور انہوں نے صیہونی فوج اور پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔