مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی آباد کاروں کے ایک گروپ نے گذشتہ روز مسجد اقصیٰ سے متصل باب الرحمۃ قبرستان میں گھس کر بزرگان دین کی قبروں کی بےحرمتی کے ساتھ ساتھ تلمودی تعلیمات کے مطابق قبرستان میں مذہبی رسومات ادا کیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کو اسرائیلی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے فورل پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔ صیہونی خود بھی مسلح تھے اور اور وہ اسلحہ لہراتے ہوئے الرحمۃ قبرستان میں داخل ہوگئے۔خیال رہے کہ صیہونی آباد کاروں کے فلسطین کے مقدس مقامات پر اشتعال انگیزی دھاوے روز کا معمول بن گئے ہیں۔ صیہونی آباد کار مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ القدس میں موجود فلسطینی قبرستانوں کی بھی بے حرمتی کرتے ہیں۔ گذشتہ روز الرحمۃ قبرستان کی بے حرمتی اور اشتعال انگیزی پر فلسطینی شہریوں نے سخت احتجاج کیا ہے۔