جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج اور صیہونی آباد کاروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر رام اللہ فلسطینیوں کے انگوروں کے ایک باغ پر حملہ کرکے کم سے کم 100 انگور کے پودے تلف کرڈالے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ’کوخاف شاھر‘ صیہونی کالونی سے آئے آباد کاروں نے باغ میں گھس کر آریوں کی مدد سے انگور کے پھل دار پودے اور ان کی بیلیں کاٹ ڈالیں۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ باغ سعید معدی نامی شہری کی ملکیت بتایا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور صیہونی آباد کار آئے روز غرب اردن میں فلسطینیوں کے باغات اور فصلوں کو آگ لگاتے، پودوں کو کاٹتے یا ان پر سیورج کا پانی چھوڑ دیتے ہیں۔