مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں قابض یہودیوں کے مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کے پرچارک مافیا کی دعوت پر کل پچیس جنوری کو دسیوں صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کراجتماعی مذہبی رسوماتÂ کی ادائی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی مافیا اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں صیہونی آباد کاروں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ جمعرات کو ’جبل ہیکل‘ (مسجد اقصیٰ) پر جمع ہوں اورÂ گذشتہ ہفتے مسلمانوں اور مسجد کے محافظوںÂ کے ہاتھوں ’خدا کے نام ‘ کی گئی توہینÂ کا جواب دیں۔ کل جمعرات کو دسیوں صیہونی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام نے حرمتی کی۔ صیہونی اشرار کو اسرائیلی پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے مسجد اقصیٰ پردھاوا بولنے والے صیہونیوں اور مسجد کے محافظوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جس کے بعد صیہونیوں کےایک جتھے کوÂ مسجد سے نکال باہر کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ صیہونی آباد کاروں کے قبلہ اوّل پردھاوے روز کا معمول ہیں۔ ان دھاووں کے دوران صیہونی شرپسند عبادت کی آڑ میں نہ صرف مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں بلکہ مسلمانوں نمازیوں کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کرتے ہیں۔ صیہونیوں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں مسجد کے محافظوںÂ کو ان کے خلاف کارروائی کرنا پڑتی ہے۔
