(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعرات کے روز بیت اولی گاؤں میں اس فلسطینی نوجوان کے گھر پر حملہ کر دیا۔ اس موقع پر صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے اسے شہید کر دیا۔اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کی بربریت میں گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے سے لے کر اب تک دو سو چوبیس فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔